نئی دہلی (پاکستان امیج ) بھارت نے کسی جنگ کے بغیر ہی پاکستان سے شکست تسلیم کر لی،بھارتی تجزیہ کار نے اپنے ویڈیو پیغام میں مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی تجزیہ کارکاکہنا ہیکہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے،سلامتی کونسل اجلاس میں 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کیساتھ ہیں،جن سے ہم اسلحہ اور رافیل جہاز خریدتے ہیں وہ بھی پاکستان کیساتھ ہیں،برطانیہ ،فرانس حتی کہ امریکا بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔گزشتہ ہفتے یو این سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان نے اپنا اورٹی آرایف کا نام آنے سے روکا،پی فائیو ممالک میں سے کسی ایک کی بھی کچھ کہنے کی ہمت نہیں ہوئی،بالآخر پاکستان اقوام متحدہ میں بھی کامیاب ہوگیا،ہمیں وہاں بھی پچھاڑا گیا،سعودیہ،قطر،یورپی یونین،امریکا،کینیڈا،جاپان،روس اور چین دبا ئوڈال رہے ہیں،ہر طرف سے بھارت پر ہی دبائو ڈالا جا رہا کہ جنگ مت کرو،ہرگزرتے دن کے ساتھ بھارت سفارتی طورپرکمزور ہوتا جارہا ہے۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image