بھارت: نمازتراویح پڑھتے مسلم طلبا پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ، 5 زخمی، چھریوں اور لاٹھیوں کا استعمال

نئی دہلی (پاکستان امیج )بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہندو انتہا پسندوں نے نماز کی ادائیگی کے دوران مسلم طلبا پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 طالب علم زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ احمدآباد میں واقع گجرات یونیورسٹی کے کیمپس میں مسجد نہ ہونے کی وجہ سے وہاں زیر تعلیم غیر ملکی مسلم طلبا ہاسٹل میں نماز تراویح ادا کر رہے تھے کہ ان پر مشتعل ہجوم نے چھریوں اور لاٹھیوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 طلبا زخمی ہو گئے۔متاثرہ طلبا نے اپنے بیان میں بتایا کہ مشتعل ہجوم نے ان کے کمروں میں داخل ہوکر حملہ کیا اور ان کے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔گجرات یونیورسٹی ہاسٹل میں قیام پزیز غیر ملکی طلبا کا تعلق افریقی ممالک، افغانستان اور ازبکستان سے بتایا جا رہا ہے۔
ریاست گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھاوی نے گجرات پولیس کے اعلیٰ افسران کو واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے شفاف تحقیقات ممکن بنانے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لئے 9 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *