بھارت میں 26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش، مقامی افراد حیران رہ گئے

نئی دہلی(پاکستان امیج) بھارت میں 26 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کو مقامی افراد دیکھ کر حیران رہ گئے اور بچی کو ’دیوی کا اوتار ‘ قرار دینے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے علاقے بھرت پور میں 26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی جس پر خاندانی افراد بچی کو لکشمی مانتے ہوئے خوشی کا اظہار کررہے ہیں، بچی پانچ کے بجائے 7، 7 ہاتھوں اور6 ، 6 ہاتھوں کی انگلیوں کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کی والدہ 25 سالہ سرجو دیوی ہیں جنہوں نے بچی کو حمل کے آٹھویں مہینے میں جنم دیا۔

جیو نیوز کے مطابق طبی ماہرین نے بچی کی پیدائش کو جینیاتی بے ترتیبی قرار دیا ہے اور ماہرین کی رائے ہےکہ 26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش معمولی بات ہے لیکن ایسے کیسز کی تعداد بہت کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ڈاکٹر کے مطابق بچی مکمل طور پر صحت مند ہے، بس جینیاتی بے ترتیبی کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔

دوسری جانب بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش 26 انگلیوں کے ساتھ ہوئی ہے جو کہ دیوی کا اوتار ہے جس پر ہم بے خوش ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *