بھارت میں ڈرائیور نے ریلز بناتے ہوئے بس بیل گاڑی پر چڑھا دی

نئی دہلی (پاکستان امیج )بھارت میں سرکاری بس ڈرائیور نے سوشل میڈیا کیلئے ریلز (شارٹ ویڈیو) بناتے ہوئے بس بیل گاڑی پر چڑھا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر ہبالی میں بگل کوٹ جانے والی سرکاری بس نے بیل گاڑی کو ٹکر ماردی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سوشل میڈیا کیلئے ریلز بنا رہا تھا اور اس دوران بس سڑک پر جاتی بیل گاڑی پر چڑھ دوڑی۔واقعے میں دونوں بیل موقع پر ہلاک ہوگئے اور بیل گاڑی پر جانے والے کسان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور ریل بنا رہا تھا اور اس دوران آگے جاتے ہوئی بیل گاڑی سے ٹکرا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *