بھارت میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافرطیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی(پاکستان امیج)بھارت میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافرطیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیانیوز 18کے مطابق  طیارے میں 250کے قریب مسافر سوار تھے،طیارے میں 230مسافر اور عملے کے 12افراد سوار تھے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پرواز لندن کیلئے ٹیک آف کررہی تھی۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے،فائر بریگیڈکی گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں،ابتدائی طورپر جانی نقصان یا زخمیوں کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *