بھارتی خاتون نے لمبے بالوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

اتر پردیش (پاکستان امیج)32 سال سے بال نہ کٹوانے والی بھارتی خاتون نے لمبے بالوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ سمیتا شریواستو نے 14 سال کی عمر سے بال نہیں کٹوائے اور اب ان کے بالوں کی لمبائی 7 فٹ اور 9 انچ ہے۔دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے والی فرد کا ریکارڈ نام کرنے والی سمیتا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 1980 کی دہائی کی ہندی فلموں کی اداکاراؤں کے لمبے بالوں کے اسٹائل سے متاثر تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ثقافت میں دیویوں کے روایتی طور پر بہت لمبے بال ہوتے تھے۔ بھارتی معاشرے میں بالوں کا کاٹا جانا بد شگون سمجھا جاتا ہے، اس لیے خواتین بالوں کو بڑھاتی ہیں،مستقبل قریب میں بھی ان کا اپنے بال کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *