بچوں اور خواتین کو مناسب اور معیاری غذائیت کی فراہمی صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (پاکستان امیج)حکومت بلوچستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مابین غذائی قلت کے خاتمے، غذائی تحفظ، غذائیت اور جاری پروگرامز میں وسعت و باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات

بلوچستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ورلڈ فوڈ پروگرام کے منصوبوں کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشترکہ اقدامات بلوچستان میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے

بلوچستان میں غذائی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے، اس کے تدارک کے لیے مربوط اور مشترکہ اقدامات ضروری ہیں

بچوں اور خواتین کو مناسب اور معیاری غذائیت کی فراہمی صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے

حکومت بلوچستان غذائی تحفظ اور انسانی ترقی کے شعبوں میں عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مؤثر بنائے گی

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *