بوائے فرینڈ کو قتل کرنے والی ملزمہ چار سال بعد گرفتار کرلی گئی

میکسیکو سٹی (پاکستان امیج) امریکی پولیس نے سال 2020 میں قتل ہونے والے نوجوان کے قتل میں ملوث مفرور ملزمہ کو چار سال بعد گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزمہ جو 2020 میں اپنے بوائے فرینڈ کے قتل کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھی بالآخرگزشتہ دنوں میکسیکو سرحد پر گرفتار کرلی گئی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ 28 سالہ شیلا کیمارینا 18 ستمبر 2020 کو 33 سالہ مائیکل فاروے کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھی۔پولیس حکام کے مطابق وقوعہ کے روز صبح کے وقت پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان کو گولی لگی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شدید زخمی نوجوان فاروے کو فوری طور پر مقامی اسپتال روانہ کیا لیکن دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ایک ماہ کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مقتول فاروے کے کیمارینا کے ساتھ تعلقات تھے تاہم کسی بات پر تکرار اور تلخ کلامی کے بعد کیمارینا نے اسے گولی مار دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *