بل گیٹس بھارت کے’ ڈولی چائے والے‘ کی چائے پینے اسکے ٹھیلے پر پہنچ گئے

نئی دہلی (پاکستان امیج )مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھارت میں سوشل میڈیا پر مشہور چائے والے کی چائے پینے پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بل گیٹس ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور ڈولی چائے والے کے ٹھیلے پر جاکر اس کی چائے پی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر بھی شیئر کی۔بل گیٹس نے یہ ویڈیو ڈولی چائے والے کے ساتھ بنائی ہے جس کے منفرد انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں جب کہ بل گیٹس نے بھی اس کے منفرد انداز کو سراہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی چائے والے نے اپنے مخصوص انداز سے بل گیٹس کو چائے بناکر پیش کی۔بل گیٹس نے ویڈیو میں چائے والے کے منفرد انداز اور بھارت میں اس طرح کی اختراع کا تذکرہ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *