بلوچستان کے 3مختلف علاقوں میں دھماکے

کوئٹہ (پاکستان امیج)بلوچستان کے 3مختلف علاقوں میں دھماکوں ہوئے ہیں جن میں 4افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تربت میں آبسر روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،دوسری جانب کوئٹہ میں نیو سبزل روڈ  کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ، پولیس اور ریسکیو ادارے دھماکے کی جگہ پر روانہ ہو گئے۔

ادھرجعفر آباد کے علاقےڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ بھٹی ہوٹل کے قریب کریکر دھماکا ہوا جس میں 3افراد زخمی ہو گئے، پولیس کاکہنا ہے کہ کریکر دھماکے میں 3افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *