بلوچستان کے وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم، چند مقامات پر بارش کا بھی امکان

کوئٹہ(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے وسطی اضلاع میں شدید گرمی جبکہ چندعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے اکثراضلاع میں موسم گرم وخشک جبکہ وسطی اضلاع میں شدید گرم رہ سکتا ہے، صوبے کے ساحلی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو، بارکھان، خضدار میں آج چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سبی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *