بلوچستان کے ضلع دکی میں “دکی بچاو تحریک”کی جانب سے ریلی کا انعقاد

دکی(پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع دکی میں دکی بچاو تحریک کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ضلع دکی سے تعلق رکھنے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے بینرز، پلے کارڈز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

ریلی شرکاء نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آفواج پاکستان اور ایف سی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا,مقررین نے کہا کہ دکی کی عوام پاک فوج، ایف سی، پولیس اور لیویز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دکی کی عوام محب وطن ہے اور انہیں ملک کے خلاف ورغلایا نہیں جاسکتا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *