کوئٹہ (پاکستان امیج ) بلوچستان میں بھی عام انتخابات کی بھرپور گہما گہمی جاری ہے، قومی اسمبلی کی 16، بلوچستان اسمبلی کی 51، خواتین اور اقلیتوں سمیت 14 مخصوص نشستوں کیلئے دو ہزار سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے اور ایک حلقے میں باپ بیٹے نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 4 بارکھان کی نشست پر باپ بیٹا آمنے سامنے آگئے، سردار عبد الرحمان کھیتران کے مقابلے میں بیٹے نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ عبدالانعام شاہ کھیتران نے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ سردارعبدالرحمان کھیتران( ن )لیگ کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
Pakistan Image