بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے سکولز بند ہوں گے

کوئٹہ(پاکستان امیج)چمن میں پہلی جماعت سے لیکر ساتویں کلاس تک امتحانات شروع ہوگئے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق آج سولہ نومبر سے 24 نومبر تک امتحانات جاری رہیں گے، 24 نومبر سے بلوچستان بورڈ کے تحت کلاس 8 کے امتحانات شروع ہوں گے۔

بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے سرکاری سکولز بند ہوں گے۔

دوسری جانب پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *