بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان کے تین اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 6 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق دوسرے مرحلے کے ان انتخابات میں مجموعی طور پر 19 امیدوار مدمقابل ہیں۔ متعلقہ حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 5 ہزار 546 ہے، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کی سہولت کے لیے 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 2 مردوں، 2 خواتین جبکہ 4 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ سکیورٹی کے پیش نظر 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 2 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *