کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان کے اضلاع سوراب اور قلات سے 5 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے سوراب میں قومی شاہراہ کے قریب 3 افراد کی نعشیں ملی ہیں، جبکہ قلات کے علاقے رودینجو سے مزید دو افرادد کی نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام نعشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، شناخت اور شواہد کی بنیاد پر مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
Pakistan Image