بلوچستان کو دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں لیویز کی پولیس میں منتقلی کے بعد فورس کی استعداد کار اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، پولیس کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے وسیع المدتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صوبے بھر میں 46 نئے سب ڈویژنل پولیس افسران کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *