کوئٹہ (پاکستان امیج ) بلوچستان میں 3 روز کیلئے مسافربس سروس معطل کر دی گئی ، یہ فیصلہ کیوں کیا گیا ؟ اس حوالے سے اہم تفصیل سامنے آئی ہے ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق بلوچستان بھر میں 3 روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی، یہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں3 روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہےگی۔ صوبے میں 12 تا 14 نومبر تک تمام بس ٹرانسپورٹس بند رہیں گی۔
ٹرانسپورٹ بند رکھنےکا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکیا گیا، صوبےکی تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ اس حکم نامے پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔
Pakistan Image