بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (پاکستان امیج)کوئٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا، سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

افسران کے خلاف بی ای ڈی اے ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی کی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان مجیبد الرحمان کی جانب سے برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیڈی میڈیکل افسران کے خلاف بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ افسران کو سرکاری ڈیوٹی سے دانستہ اور غیر مجاز غیر حاضری کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق برطرف ہونے والی لیڈی میڈیکل افسران میں سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈاکٹرز شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ نے افسران سے حلف لے لیا،

کوئٹہ (پاکستان امیج)بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *