کوئٹہ(پاکستان امیج )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سپیل 3جولائی سے داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سپیل سے صوبے کے 15 اضلاع میں 3 سے 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، کوہلو، ڑوب، زیارت، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عوام بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں کیونکہ موسلادھار بارش، آندھی، گردوغبار اور آسمانی بجلی روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متوقع بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image