بلوچستان میں معدنیات کی جدید پروسیسنگ کا پاکچین منصوبہ شروع، سی پیک کے تحت بڑا معاہدہ طے پا گیا

کوئٹہ(پاکستان امیج )ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بلوچستان کے معدنی شعبے میں تاریخی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ صوبے میں پہلی بار معدنیات کی جدید خطوط پر پراسیسنگ کے لیے پاکچین مشترکہ منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت چینی کمپنی گوانگ ڈونگ ہنڈر اور سانجرانی مائننگ کمپنی کے درمیان معدنی ترقیاتی منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں معدنیات کو عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے پراسیس کیا جائے گا، جس سے پیداوار کا معیار اور مقدار دونوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ سی پیک کے ترجیحی اہداف اور پاکستان کی معاشی ضروریات کے عین مطابق ہے اور ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔مزید براں، اس منصوبے کی کامیابی دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کے معدنی اور صنعتی شعبہ جات کی جانب راغب کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث یہ منصوبہ بلوچستان سمیت پوری ملکی معیشت کے لیے حقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *