بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر،انتباہ جاری، درجۂ حرارت کتنا بڑھنے کا امکان ہے ؟ جانیے

کوئٹہ ( پاکستان امیج ) بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے آخر اور آئندہ ہفتے کے دوران صوبے کے اکثر اضلاع میں گرم ہوا کی شدت متوقع ہے۔شہری اس دوران صبح 10 تا شام 6 بجے تک دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں اور پانی زیادہ پیئیں۔صوبے میں دن کے وقت درجۂ حرارت معمول سے 6 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گرمی کی لہرکے دوران اقدامات کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ حکام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ، پانی کے زیادہ استعمال کے حوالے سے آگاہی دیں اور ہنگامی طبی سہولتوں، ادویات اور ابتدائی طبی امداد کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق صوبائی اضلاع چاغی، واشک، پنجگور، خاران، نوشکی، سبی، مستونگ، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، کچھی، صحبت پور، اوستہ محمد، جھل مگسی، دکی، ہرنائی اور جعفرآباد شدید گرمی سے متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ کوئٹہ، گوادر، لسبیلہ، آواران، حب، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور چمن میں بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *