بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار: کوئٹہ اور قلات میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کوئٹہ (پاکستان امیج)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر علاقوں میں زیارت میں 1، ژوب میں 5، سبی میں 15، تربت میں 16، نوکنڈی میں 5، چمن میں 4، گوادر میں 14 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *