کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان میں حالیہ مون سون بارش میں نقصانات پر پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے دوران مختلف حادثات میں 7افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوئے،حالیہ بارش، طوفانی ہواؤں، آسمانی بجلی گرنے سے کئی علاقوں میں نقصانات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق واشک میں سیلابی صورتحال کے باعث 5مکان مکمل طور پر منہدم ہوئے،واشک، لورالائی، سوراب میں مکانات، زرعی زمینوں ، سولر پینلز کو نقصان پہنچا،پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Pakistan Image