بلوچستان میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (پاکستان امیج)حکومت بلوچستان کی درخواست پر صوبے میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت 30 اگست اور 6 ستمبر کو موبائل انٹرنیٹ بند رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 6 اگست کو بھی بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی جس کے خلاف کنزیومر سوسائٹی والوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔

عدالت نے صوبائی حکومت کو سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد 21 اگست کو انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی۔تاہم اب ایک بار پھر حکومت نے انٹرنیٹ معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *