بلوچستان: مون سون بارشیں جاری، دو ماہ میں 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان میں مون سون کی بارشیں جاری ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسمانی بجلی، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 13 بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا، سب سے زیادہ خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17 گھر مکمل تباہ، جبکہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *