بلوچستان: موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر سکول کھل گئے

کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکول آج سے کھل گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سرد علاقوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد سکول، کالجز اور جامعات کھل گئے ہیں تاہم تعلیمی سال کے پہلے روز سکول و کالجز میں طلبا و طالبات کی حاضری انتہائی کم ہے۔

واضح رہے کہ وزارتِ تعلیم بلوچستان نے بلوچستان کے سرد علاقوں میں یکم دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے سکول اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *