بلوچستان: محفوظ سفر کیلئے جعفر ایکسپریس میں جدید سکیورٹی انتظامات مکمل

کوئٹہ (پاکستان امیج) حکومتی کاوشوں سے بلوچستان میں محفوظ سفر کیلئے جعفر ایکسپریس میں جدید سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور جعفر ایکسپریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو مؤثر اقدام قرار دیا۔

حنیف عباسی نے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس کو بلوچستان کے مسافروں کیلئے محفوظ، پُر اعتماد اور تسلی بخش بنا دیا گیا ہے، مسافروں کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریکس کی 24 گھنٹے نگرانی، جدید کیمروں کی تنصیب اور ٹرین میں مناسب سکیورٹی سٹاف کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی مؤثر سیکیورٹی کی بدولت بلوچستان کے عوام کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں جدید سکیورٹی اقدامات سے سفری سہولیات کو فروغ مل رہا ہے جبکہ حکومت اور سییورٹی ادارے بلوچستان میں پائیدار امن کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *