بلوچستان سے سندھ ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوئٹہ(پاکستان امیج )ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ایف سی کے مطابق انسداد سمگلنگ کی کارروائی بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ این 65 پر کی گئی۔ ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔سمگلرز 4 ٹرکوں اور 4 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں میں تقریباً 39200 لٹرز ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *