بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل

کوئٹہ(پاکستان امیج ) بلوچستان سے ملک کے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رہی، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج بھی کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوئی، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ٹریک کی مرمت کے باعث عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں ٹرین سروس 7 ستمبر سے معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

خواندگی صرف پڑھنے لکھنے کی صلاحیت نہیں، بچوں کے روشن مستقبل، معاشرتی ترقی اور مضبوط و خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ )پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواندگی صرف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *