بلوچستان روشن مستقبل کی جانب پرواز کرچکا، دشمن قوتیں اس سے پریشان ہیں: سرفراز بگٹی

کوئٹہ(پاکستان امیج) وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ایک روشن مستقبل کی جانب پرواز کرچکا ہے اور دشمن قوتیں اس سے پریشان ہیں۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعض بیرونی عناصر بھی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، اگر ان کی سرپرستی ختم ہوجائے تو یہ تنظیمیں بہت جلد ماضی کا حصہ بن جائیں گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ سمجھ کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *