بلوچستان حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کے مقدس موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جس میں کہا گیا کہ وفاقی فیصلے کی روشنی میں اقدام: بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 26 اگست کو عید میلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل کے اعلان کی روشنی میں کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست بروز بدھ صوبے بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

خیال رہے 12 ربیع الأول کے سلسلے میں صوبے بھر میں جلوس، محافلِ میلاد اور سیرت النبی ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجانے کی تیاریاں جاری ہیں

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *