بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت دے دی

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت دے دی۔
اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں، معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثاکےلیے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی گئی،2سال مسلسل سرکاری سروس مکمل کرنیوالےملازمین کیلئے عمر کی حد 50 سال ہوگی

جن اسامیوں میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے کم ہے، رعایت لاگو نہیں ہوگی، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق عمر میں مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، عمر کی نئی رعایت نوٹیفکیشن کی تاریخ سے تین سال تک مؤثر رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ نے افسران سے حلف لے لیا،

کوئٹہ (پاکستان امیج)بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *