کوئٹہ (پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان محمد آصف ترین نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان اور انصاف لائرز فورم بلوچستان، بلوچستان بار کونسل کے آئندہ انتخابات میں سینئر قانون دان ساجد ترین ایڈووکیٹ، علی حسن نکئی ایڈووکیٹ اور سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری معاشرے میں آئین و قانون کی بالادستی، لاقانونیت کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج وکلا برادری میں حقیقی قیادت کے بجائے ذاتی مفادات رکھنے والے عناصر کو دھاندلی کے ذریعے آگے لایا جا رہا ہے، جو آئین و انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ محمد آصف ترین نے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک میں جمہوریت کو دفن کر کے آمریت کو فروغ دیا گیا، جو قانون اور عوامی حقوق کی نفی ہے۔ انہوں نے انصاف لائرز فورم کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ ساجد ترین، علی حسن نکئی اور سید اقبال شاہ کی کامیابی کے لیے ہر سطح پر متحرک کردار ادا کریں تاکہ آئین و قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جا سکے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image