بلوچستان اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

کوئٹہ (پاکستان امیج ) بلوچستان اسمبلی کا آج طلب کیا جانے والا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کی جانب سے منگل 23 اپریل کو سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے جس کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی کا موجود ہ سیشن 23 اپریل سے شروع ہو کر 2 مئی تک 10 روز جاری رہنا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *