بلوچستان؛ لیویز تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ

بولان(پاکستان امیج) بلوچستان میں لیویز تھانے پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

لیویز فورس کے مطابق گرگوت کے علاقے میں تھانے پر نامعلوم دہشت گردوں نے جدید اسلحہ استعمال کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانے پر حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز کے جوان دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی میں مصرف ہیں۔ اس حوالے سے قومی شاہراہ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ گرگوت میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *