بشکیک: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

بشکیک(پاکستان امیج) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی اور سکندر مومنی نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی گفتگو کی۔

دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کے پائیدار امن کے لئے سفارتی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

آئی ایم ایف کا اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ، تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email