بشار حکومت کے خاتمے کے بعد ایرانی کرنسی کریش کر گئی ایک ڈالر 10 لاکھ ایرانی ریال تک پہنچ سکتا ہے، کرنسی ڈیلرز

شام ـ(پاکستان امیج)شام کے معزول صدر بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ایرانی کرنسی کریش کر گئی ۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا اور ایک ڈالر 7 لاکھ 40 ہزار ایرانی ریال کا ہوگیا ہے۔

یہ رجحان آئندہ کچھ عرصے تک برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق مشرق وسطیٰ کے بگڑتے حالات کی وجہ سے ایک ڈالر 10 لاکھ ایرانی ریال تک پہنچ سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *