بسیمہ کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار کھائی میں جا گری

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ کے علاقے بسیمہ کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار کھائی میں جا گری ،جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کار خضدار سے بسیمہ جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا،حادثے میں 4افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے،جاں بحق افراد میں 2خواتین اور 2بچیاں شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *