برطانیہ میں ایک شخص اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے موجودہ بوائے فرینڈ کے ساتھ لڑائی کرکے ہڈیاں تڑوا بیٹھا

لندن(پاکستان امیج)برطانیہ میں ایک شخص اپنی سابق گرل فرینڈ کے ایک عزیز کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد لڑکی کے موجودہ بوائے فرینڈ کے ساتھ لڑائی کرکے اپنی ہڈیاں تڑوا بیٹھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر ہُل میں پیش آیا جہاں متاثرہ شخص اپنی سابق گرل فرینڈ کے آنجہانی عزیز کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد ایک پب میں چلا گیا۔
پب میں اس کی ملاقات اپنی سابق گرل فرینڈ کے 37سالہ موجودہ بوائے فرینڈ جیمز نکولسن کے ساتھ ہو گئی اور کسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔ نکولسن نے متاثرہ شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ چہرے پر گھونسے پڑنے سے آدمی کا ایک جبڑا ٹوٹ گیا۔ اس کے علاوہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی اسے سخت چوٹیں آئیں۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دن زیرعلاج رہا۔
متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ دوران گفتگو اس نے جیمز سے کہا کہ وہ دوبارہ آنجہانی شخص کے گھر تعزیت کے لیے جا رہا ہے۔ اس پر جیمز نے اسے وہاں جانے سے منع کیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔ اس سے قبل متاثرہ شخص نے اپنی سابق گرل فرینڈ کو بھی فون کرکے اپنی آمد کے بارے میں بتایا تھا اور اس نے بھی اسے آنے سے منع کر دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ’صرف فیملی ایونٹ‘ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *