بارکھان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(پاکستان امیج)سکیورٹی فورسز نے درست انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 12 اپریل 2026 کو بارکھان میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب FAH کمانڈر دادن سمیت پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کمانڈر کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر، فورسز نے ویتکری چیک پوسٹ کے قریب لوما زرین کے مقام پر گھات لگائی۔ جب شدت پسندوں کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ شروع کر دی۔سکیورٹی فورسز نے مثر طریقے سے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں پانچوں دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی ساز و سامان برآمد کر لیا گیا۔ یہ کامیاب مشن عسکریت پسند گروپ کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خطرات کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *