بارکھان اور گردونواح میں 5 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 25 کلو میٹر تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 30 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔

تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *