کوئٹہ (پاکستان امیج)ایف سی بلوچستان نے ایرانی تیل کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف سی بلوچستان کی جانب سے مانجھو شوری کے مقام پر سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی، کارروائی میں ایرانی ڈیزل سے بھرے دو ٹرک قبضے میں لئے گئے۔ اِن گاڑیوں میں تقریباً24000 لٹر ڈیزل مستونگ سے جیکب آباد سمگل کیا جارہا تھا۔ ایف سی حکام نے ضروری کارروائی کے بعد گاڑیاں کسٹمز حکام کے حوالے کردیں،دوسری جانب ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے قلعہ عبداللہ اور سرانان یارو کے راستے میں غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بنادیا۔ سمگل کردہ اشیاء میں سگریٹ، چھالیہ اور کپڑا شامل ہیں۔ سمگل کردہ سامان کی مالیت 130 ملین ہے جسے کسٹمز حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image