ایسے بربریت کے واقعات کا مقصد ہمارے خطے کو غیر مستحکم کرنا اور ہمارے لوگوں میں خوف پھیلانا ہے،میر سلیم احمد کھوسہ

کوئٹہ(پاکستان امیج)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ (ن) میر سلیم احمد کھوسہ نے بلوچستان کے علاقے زہری میں بدھ کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گھناؤنا عمل امن، انسانیت اور معاشرتی اقدار پر حملے کے مترادف ہے میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ ایسے بربریت کے واقعات کا مقصد ہمارے خطے کو غیر مستحکم کرنا اور ہمارے لوگوں میں خوف پھیلانا ہے، لیکن دہشت گرد اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ حکومت بلوچستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے اور انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے ہم اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ظلم کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت متحد ہو کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر کا عمل جاری رکھیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور حکومت ایک ہیں اور کسی بھی قسم کے منفی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *