ایسٹر ہمیں رواداری، باہمی احترام اور بھائی چارے کی اقدار کو مضبوط بنانے کا درس دیتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ بلوچستان میں سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایسٹر ہمیں رواداری، باہمی احترام اور بھائی چارے کی اقدار کو مضبوط بنانے کا درس دیتا ہے،

ایسٹر امید، نئی شروعات اور انسان دوستی کے پیغام کو عام کرنے کا موقع ہے،

بلوچستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہےصوبے میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو یکساں مواقع اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہےاقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی اقدامات کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں پہلا اقلیتی انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہےبینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام میں میٹرک تا پی ایچ ڈی اقلیتوں کے لیے خصوصی کوٹہ مقرر ہے مسیحی برادری ملک و صوبے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے، ان کی خدمات قابل تحسین ہیں

بلوچستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی یکجہتی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں

حکومت اقلیتوں کے تحفظ، فلاح اور ترقی کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *