ایران کے ساتھ طویل جنگ سے بچنا چاہتے ہیں،امریکی صدر

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قریبی مشیروں سے کہا ہے کہ یہ تنازع آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ ایران کے ساتھ طویل جنگ سے بچنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران جنگ کو طویل کرنے سے گریزاں اور ایران کیخلاف جنگ چند ہفتوں میں ختم کرنے کےلیے پرامید ہیں۔ ٹرمپ نے کہا امریکا کو ایرانی تیل تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم اس وقت ایران میں مشن مکمل کرنےکی تیاری کر رہے ہیں،ایران میں ایسا کوئی نہیں ہے جو سپریم لیڈر بننے کےلیے تیار ہو،ایران اب مذاکرات کررہا ہے اور بے تابی سےڈیل چاہتا ہے،ایرانی قیادت کو ڈرہے ڈیل سے انکار کیا تو ہمارے ہاتھوں مرےگی، بی ٹو بمبارطیاروں نے ایرانی جوہری مقامات کو تباہ کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، اوباما نےایران کی جوہری ہتھیارحاصل کرنےکی خواہش کوممکن بنایا، قاسم سلیمانی کی ہلاکت سےایرانی فوجی قیادت میں خلل پیداہوا، فورسزنے ایران کے100میزائلوں کوروکاجواہم ہدف کی طرف آرہےتھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *