ایران نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبریں مسترد کردیں

ایران (پاکستان امیج)ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قیادت کے اندر مثالی اتحاد قائم ہے۔

ایران نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سیاسی پروپیگنڈا کر رہا ہے اور جھوٹی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کو جھوٹ پھیلانے کے بجائے اپنی وعدہ خلافی، دھونس اور فریب کاری بند کرنی چاہیے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران مذاکرات سے گریزاں نہیں، تاہم مذاکرات صرف اسی صورت ممکن ہے جب اسے انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

وزیراعظم کی آئندہ سرکاری استعمال کےلیے صرف الیکٹرک بسیں، موٹر سائیکلیں خریدنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاکستان امیج)شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email