ایران میں مقیم مزید20 پاکستانیوں کی کوئٹہ بارڈر کے راستے وطن واپسی

کوئٹہ(پاکستان امیج) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 45ویں روز بھی جاری رہا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج مزید 20افراد وطن واپس پہنچے ہیں،ڈیڑھ ماہ میں اب تک مجموعی طورپر3172افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

دوسری جانب 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افرادپاکستان پہنچے ہیں، 28فروری سے اب تک گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے 13791افراد وطن واپس پہنچے۔

علاوہ ازیں واطن واپس پہنچنے والوں میں ایران کے رہائشی، زائرین ،سی مین ،مزدور ،بزنس مین اور پاکستان طلباءبھی شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *