ایران: عدالت پر حملے میں 6 افراد جاں بحق، 3 دہشتگرد بھی مارے گئے

زاہدان (پاکستان امیج)ایران کے شہر زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد ایران کے صوبے سیستان کے شہر زاہدان میں واقع عدالتی کمپاؤنڈ میں گھس کر ججز کے چیمبرز میں فائرنگ کرتے رہے۔

جوڈیشل کمپاؤنڈ پر دہشت گرد حملے میں 6 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیش العدل نامی مسلح گروہ نے زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *