انسٹاگرام پر ہونے ہونے والی بحث ہاتھاپائی میں بدل گئی، سرعام سڑک پر لڑکیوں نے لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی

نوئیڈا (پاکستان امیج)سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی ، 4 لڑکیوں نے سڑک کے درمیان ہی ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نوئیڈا میں انسٹاگرام ریلز کا جنون بائیو ڈائیورسٹی پارک میں چار لڑکیوں کے درمیان تصادم کا باعث بنا۔ جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے ۔ چاروں لڑکیوں کے درمیان تصادم کی وجہ انسٹا گرام کا تبصرہ بنا ۔ فوٹیج میں دو گروپ میں تقسیم چار لڑکیوں کو ایک دوسرے کے بال کھینچتے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کرتے دیکھا گیا ۔

جبکہ حیران کن طور پر لڑکیوں کے جھگڑے کے موقع پر موجود دو پولیس اہلکار بھی خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *